۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
بانوی هندو که به برکت امام حسین (ع) هدایت می‌شود

حوزہ/ وہ ہندو خاتون جو امام حسین علیہ السلام کی برکت سے مسلمان ہو گئی، اس کلپ میں جو خاتون دیکھی جا سکتی ہے وہ پہلے ہندو مذہب کی پیروکار تھی، پھر اس نے اسلام قبول کر لیا ، یہ خاتون محرم میں بحرین کے علاقے ابو صیبع میں اپنے گھر پر امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے لیے سبیل لگاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہندو خاتون امام حسین علیہ السلام کی برکت سے مسلمان ہو گئی، اس کلپ میں موجود خاتون پہلے ہندو مذہب کی پیروکار تھی، پھر اس نے اسلام قبول کر لیا ، یہ خاتون محرم میں بحرین کے علاقے ابو صیبع میں اپنے گھر پر امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے لیے سبیل لگاتی ہے، اس خاتون کے گھر والوں نے بہت مخالفت کی، یہاں تک کہ یہ بھی کہا کہ اگر وہ مسلمان ہوتی ہے تو اپنے باپ کو بھول جائے اور کبھی اپنا چہرہ نہ دکھائے، اسے گھر والوں نے حجاب سے بھی بہت منع کیا لیکن اس نے صاف انکار کر دیا۔

مندرجہ بالا کلپ میں یہ خاتون اپنے مسلمان ہونے کی داستان کو کچھ اس طرح بیان کرتی ہے: میرا تعلق ایک کٹر اور متعصب ہندو فیملی ہے، میں بچپن سے ہی صحیح مذہب کی تلاش میں تھی، میں نے ہر طرح کے مذہبی لوگوں جیسے مسلمان، عیسائی، ہندو اور سکھ وغیرہ سے بات کی اور ان کے دین کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کیا، حقیقت تک پہنچنے کے لئے مجھے بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، میں نے بہت سی مشکلات برداشت کیں اور زندگی میں بہت سی آزمائشوں کا سامنا کیا، لیکن جب میں نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں مطالعہ کیا تو میری زندگی بدل گئی اور مجھے معلوم ہوا کہ یہی صحیح راستہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .