۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایک ہندی جوان نے دین اسلام قبول کرلیا

حوزہ / ہندوستان کی ریاست پنجاب کے ایک ہندو جوان نے ایران کے صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حاضر ہو کر دین اسلام قبول کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے ایک ہندو جوان نے ایران کے صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ طبرسی کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کرلیا۔

اس ہندی جوان نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرنے کے بعد اپنا نام محمد رکھا۔ اس موقع پر صوبہ مازندران کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ طبرسی نے ہندی جو ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے دین اسلام کو کامل ترین دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا: انسان کی خوش بختی الٰہی قوانین پر عمل کرنے میں ہے۔

آیت اللہ طبرسی نے مزید کہا: دین اسلام نے بشر کی خوش بختی کے لئے بہترین راستے دکھائے ہیں اور ان راستوں پر چل کر انسان سعادت اور خوشبختی حاصل کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا: آج انسان سماجی اسلامی قوانین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: ان مشکلات سے نجات کا راہ حل الہی قوانین پر عمل کرنے میں ہے۔

شہر ’’ساری‘‘  کے امام جمعہ نے کہا: الہی قوانین پر عمل ہی دنیا اور آخرت کی خوش بختی کا ذریعہ ہے۔

صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ملت ایران آج اہل بیت علیھم السلام کے فرمودات اور دینی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا میں طاقتور اور بااثر ملت بن چکی ہے اور بحمداللہ یہ قوم   الہی قوانین پر عمل کرتے ہوئے باعزت اور خوش بخت زندگی بسر کر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .