۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ / روس کے ایک مسیحی جوان نے ایران کے شہر سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں جا کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے "آندرو" نامی ایک مسیحی جوان نے ایران کے شہر سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں جا کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔

اس روسی جوان نے دینِ اسلام قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا: دینِ اسلام کامل اور آسمانی دین ہے۔

اس جوان کے دینِ اسلام قبول کرنے سے پہلے سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مطیعی نے اس کے سامنے اصولِ دین "توحید، عدل، نبوت، امامت و قیامت" کو تشریحاً بیان کیااور آخر میں اس مسلمان ہونے والے جوان کو قرآنِ کریم کا ایک نسخہ بطورِ ہدیہ دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .