۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شهادت  بانوی اوکراینی در یاسوج

حوزہ / یوکرائن کی مسیحی خاتون نے ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر یاسوج کے امام جمعہ کے دفتر میں اپنی زبان پر کلمۂ شہادتین جاری کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرائن کی "لی‌لی‌یا هیچاک" نامی مسیحی خاتون نے شہر یاسوج کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید نصیر حسینی کے دفتر میں اپنی زبان پر کلمۂ شہادتین جاری کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔

اس خاتون کی ساس نے بتایا: میرا بیٹا اور اس کی بیوی یوکرائن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ یوکرائن کی اس لڑکی کو حجاب بہت پسند آیا اور وہ میرے بیٹے سے شادی کرنے کے بعد اس کے ساتھ ایران آ گئی اور چونکہ وہ دینِ اسلام کو کامل دین سمجھتی ہے اور اسلامی رسم و رواج اسے بہت پسند آئے ہیں لہذا اس نے دینِ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر یاسوج کے امام جمعہ کی طرف سے اس تازہ مسلمان ہونے والی خاتون کو نماز کی چادر تحفہ میں دی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .