۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
​ارجنٹائن کی نو مسلم خاتون

حوزہ/ صوفیہ کاسٹرو نامی ارجنٹائن کی نو مسلم خاتون نے کہا: اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے آزادی کا احساس کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کی نومسلم خاتون صوفیہ کا سٹرو  (کہ جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’’زہرا‘‘  رکھا ہے) نے دین اسلام کو عقل کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا: میرے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی دین اسلام کا عقلی اور فطری ہونا ہے۔

 صوفیہ کا سٹرو نے مزید کہا: میرے لئے ایک دین کو قبول کرنا بہت مشکل تھا لیکن اسلام دیگر ادیان سے بہت مختلف ہے۔ اسلام نے میرے ہر سوال کا انتہائی منطقی جواب دیا ہے ۔

اس نے کہا: میں پہلی بار ایک نو مسلم خاتون کے اچھے اخلاق سے متاثر ہو کر دین اسلام کی طرف راغب ہوئی۔  اس خاتون کی وجہ سے میں مسجد میں گئی۔ وہاں پر ایک شیعہ عالم دین سے ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کے نتیجے میں مسلمان ہو گئی۔

 اس ارجنٹائنی نو مسلم خاتون نے کہا: دین اسلام کی حقانیت کی دلیل اس کے عقائد کا عقل و فطرت کے مطابق ہونا ہے اور یہی امر میرے اسلام قبول کرنے کا باعث بنا۔

صوفیہ کا سٹرو نے کہا: میں اس وقت شہر قم میں اپنے شوہر کے ساتھ علم دین حاصل کر رہی ہوں اور دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دین اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے ملک جاؤں گی۔

ارجنٹائن کی اس نو مسلم خاتون نے آخر میں کہا کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم میں اور دوسروں میں فرق ہے۔  ہمیں اپنے کردار کی طرف توجہ دینی چاہئے کیونکہ ہمارا ہر عمل اسلام کے نام پر تمام ہوتا ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .