۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ایک ہندو جوان نے ایران کے شہر کرج کے امام جمعہ کے دفتر میں قبول اسلام

حوزہ/ ہندوستان کے ایک ہندو جوان نے شہر کرج میں نمائندہ ولی فقیہ اور اس شہر کے امام جمعہ کے دفتر میں جا کر دین اسلام اور مذہب تشیع کو قبول کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندو مذہب کے پیروکار ایک جوان نے شہر کرج کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی کے دفتر میں حاضر ہوا اور اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کر کے دین اسلام اور مذہب تشیع کو قبول کرلیا۔

اس نو مسلم جوان نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرنے سے پہلے اصول دین اور فروع دین کے متعلق آگاہی حاصل کی اور حجت الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے بھی اسے اصول دین اور فروع دین کے متعلق آگاہ کیا۔

اشوک نامی یہ ہندی جوان ہندوستان میں مقیم ایرانیوں سے جان پہچان کے بعد دین اسلام سے آشنا ہوا اور ایران کا سفر کرنے کے بعد وہ مکتب تشیع کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا اور اس نے اپنے لئے مذہب تشیع کا انتخاب کیا۔

یہ نو مسلم اپنے دین نے اسلام قبول کرنے کا انگیزہ بیان کرتے ہوئے کہتا ہے: مختلف ادیان کے متعلق تحقیقات کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ تمام ادیان میں کامل ترین دین اسلام ہے۔

آشوک نے مزید کہا: دین اسلام میں خدا واحد اور یکتا ہے جبکہ ہندو مذہب میں خدا کو مختلف شکلوں اور صورتوں میں پیش کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی ھمدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:مسلمان ہونا ایک قلبی عقیدہ ہے اور دین اسلام کو دل سے قبول کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ آخر میں شہر کرج کے امام جمعہ نے اس جوان کو قرآن کریم کا ایک نسخہ ہدیہ دے کر دین اسلام اور مذہب شیعہ اثناعشری قبول کرنے پر مبارکباد دی۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .