۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اجلاس

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں 10جون بروز پیر طلباء کے والدین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مدرسہ کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی مسئولین اور اساتذہ صاحبان نے بھی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں 10جون بروز پیر طلباء کے والدین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مدرسہ کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی مسئولین اور اساتذہ صاحبان نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں مدرسہ کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی گئی نیز مذہبی تعلیمات کی اہمیت و افادیت کو اُجاگر کیا والدین نے اساتذہ کی کارکردگی اور مدیریت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مدرسہ پر فخر ہے، جہاں ہمارے فرزندان مذہبی تعلیمات سے فیضیاب ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ عصری تعلیم میں قابل تشویق مقام حاصل کرتے ہیں۔

آغا صاحب نے اس پُر مسرت موقع پر ان اساتذہ صاحبان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، جو دن رات محنت کرتے ہوئے مدرسہ کا نام روشن کررہے ہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ اس مدرسہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے اب تک ہزاروں طلاب فارغ تحصیل ہوکر وادی اور بیرون وادی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مدرسہ میں بہترین تجربہ کار اساتذہ صاحبان موجود ہیں، ان سے کسب فیض حاصل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتنی چاہیئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .