۱۳ تیر ۱۴۰۳ |۲۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 3, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا، جس کی سعادت فاطمیہ سکول اینڈ کالج کی طالبہ ادسہ کاظمی نے حاصل کی، جبکہ سیدہ عزم کاظمی نے بارگاہِ نبوت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

امام خمینی (رح) نے مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا، محترمہ سیدہ ارم بخاری

پروگرام میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے آیت اللّہ العظمٰی سید روح اللّٰہ موسوی خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو ٹیبلو کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں طالبات کی معلومات میں اضافہ کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی اور ان کی انقلابی جہدوجہد کے بارے میں ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

امام خمینی (رح) نے مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا، محترمہ سیدہ ارم بخاری

پروگرام کے آخر میں سیدہ ارم بخآری فاضلہ قم المقدسہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیاسی، سماجی اور انقلابی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔

محترمہ سیدہ ارم بخاری نے کہا کہ امام خمینی (رح) انقلاب کی راہ میں کبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو کبھی جلاوطنی تو کبھی قید کی سختیاں اُٹھانی پڑیں۔

امام خمینی (رح) نے مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا، محترمہ سیدہ ارم بخاری

سیدہ ارم بخاری نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے نہایت ہی مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا اور اسی وجہ سے انہیں جلاوطن کرکے ترکی بھیجا گیا، جہاں پر انہوں نے اپنی تحریک کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھا اور ترکی نے آخر کار شاہ کو خط میں لکھا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو ایران واپس بلوالیا جائے، یوں امام خمینی 16 سال کی طویل جلاوطنی کے بعد ایران آئے اور اسلام کی بقاء کے لئے کھڑے ہوئے اور ملک بھر میں انقلاب برپا کیا۔

امام خمینی (رح) نے مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا، محترمہ سیدہ ارم بخاری

سیدہ ارم بخآری صاحبہ کا کہنا تھا کہ وہ کیا وجوہات تھیں کہ جن کی بناء پر ایک عام اور ضعیف شخص اتنے کمال تک پہنچا اور اس قدر مشرق اور مغرب کو ہلا کر رکھ دیا اور وہ وجوہات توسل، احساس زمہ داری اور انسان شناسی تھیں۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل سے کیا گیا۔

امام خمینی (رح) نے مشکل حالات میں انقلابِ اسلامی کا پرچم بلند کیا، محترمہ سیدہ ارم بخاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .