۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
خواہر ارم بخاری

حوزہ/ امام علی علیہ السلام کے فضائل ایسا بحر بیکراں ہے اس میں انسان جتنا غوطہ لگاتا جائے اتنے ہی موتی حاصل کرتا جائے لیکن اس کی تہہ تک پہنچنانا ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں خواتین و طالبات کے درمیان خواہر ارم بخاری صاحبہ نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیث کے مطابق امام علی علیہ السلام کے فضائل کو لکھنا، سننا، دیکھنا اور نقل کرنا گناہوں کی بخشش کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام کے فضائل ایسا بحر بیکراں ہے اس میں انسان جتنا غوطہ لگاتا جائے اتنے ہی موتی حاصل کرتا جائے لیکن اس کی تہہ تک پہنچنانا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: جو شخص آدم علیہ السلام کے علم کو، نوح علیہ السلام کے تقوی کو، ابرہیم علیہ السلام کے حلم کو، اور موسی علیہ السلام کی عبادت کو دیکھنا چا ہے تو وہ علی ابن ابی طالب پر نگاہ کرے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .