۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری نماینده ولی فقیه در سوریه

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین طباطبائی اشکذری نے کہا: بعض مجاہدین جنگجو یہ سوال کرتے ہیں کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ کب لیا جائے گا؟  میں کہتا ہوں کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام بہت جلد لیاجائیگا اور یہ دشمن کے لئے ذلت اور بدبختی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں نمایندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین طباطبائی اشکذری نے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے دینی مسائل اور خطے کے اہم سیاسی واقعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے نماز جمعہ کے پہلے خطبہ میں "دین کی نظر میں انسان کی ہلاکت کے اسباب" کے موضوع کی طرف اشارہ کیا اور روایات کی روشنی میں تکبر، حسد اور لالچ کو انسان کی ہلاکت کے اہم ترین اسباب قرار دیا۔

انہوں نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں قیام سید الشہداء علیہ السلام کو زندہ  جاوید معجزہ قرار دیتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو اس قیام کا ثمر قرار دیا۔

انہوں نے کہا: طولِ تاریخ میں امام حسین علیہ السلام کا خون زندہ جاوید رہا اور رہے گا اور جو بھی امام حسین علیہ السلام کی راہ پر قدم رکھے چاہے وہ مارا جائے، یا مارا جائے۔ فتح اور کامرانی اس کا مقدر ہوگی۔

حجت الاسلام طبا طبائی نے کہا: دشمن کی دباؤ اور سختی کے باوجود مزاحمتی محاذ ایک تناور درخت کی طرح اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے۔

شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: کچھ جنگجو مجاہدین سوال کرتے ہیں کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ کب لیا جائے گا؟ تو میں ان کے جواب میں کہتا ہوں کہ ان کے خون کا انتقام کا وقت بہت قریب ہے اور دشمن کے لئے ذلت و بدبختی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا: ملت ایران کے ایثار اور قربانی کا جذبہ نے سخت مشکلات کے باوجود ہمیں آٹھ سالہ جنگ میں کامیاب کیا۔

شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے چند خائن عرب  ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احمق اور خائن جان لیں کہ حقیقی فتح میدان جنگ میں ہوگی نہ وائٹ ہاؤس میں۔ اور یہ لوگ بہت جلد اپنے کئے پر نادم و پشیمان ہوں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی نے نماز جمعہ کے خطبوں کے آخر میں اہل بیت علیہم السلام کے فضائل بیان کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .