۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراقی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے حکیم خاندان کی عظیم شخصیت اور ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے حکیم خاندان کی عظیم شخصیت اور ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

 پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
انا للہ و انا الیہ راجعون

کوفہ مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا ۔
خداوند متعال مرحوم و مغفور کی مغفرت اور بلندی درجات اور بہشت برین میں اعلی مقام عطا فرما ۔خداوند رحیم سے لواحقین سمیت رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کو صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

سید عمار حکیم 
26 ستمبر 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .