۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
امام جمعه یزد

حوزہ/ نماز جمعہ کے خطبات میں ، یزد ایران کے امام جمعہ آیت اللہ ناصری نے انقلاب اسلامی ایران اور دنیا میں رونما ہونے والے دیگر انقلابات کے مابین فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایک الہی اور ثقافتی انقلاب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یزد سے ،آیت اللہ محمد رضا ناصری یزدی نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبات میں ، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں اب جو مسئلہ ہے وہ انقلابات ، تحریکوں اور حکومتوں اور پالیسیوں کا مسئلہ ہے ، کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات اور ان میں سے ہر ایک کے اپنے فطری طور پر اہداف ہوتے ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے وہ جدوجہد کرتے ہیں۔

امام جمعہ یزد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کچھ تحریکوں اور انقلابات کا ایک ظاہری اور مادی پہلو ہے اور ان کا روحانی اور معنوی امور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، مزید کہا کہ ان حکومتوں کا تقریباً ایک ہی ہدف اور نتیجہ ہوتا ہے ، اکثر مادیات کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں لیکن ان کے مختلف ارادے ہوتے ہیں، کچھ دنیا پر حکمرانی اور تسلط چاہتے ہیں اور کچھ حکومتیں استعمار کی تلاش میں ہیں جبکہ کچھ محض مادیت پرستی کی تلاش میں ہیں۔

صوبہ یزد میں مقام معظم رہبری کے نمائندے نے بتایا کہ صہیونی عام طور پر جن منصوبوں پر کام کرتے ہیں وہ یہ ہیں کہ لوگوں کو دنیا کی زندگی، خواہشات اور خوشیوں میں مصروف رکھیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں کو دوسرے ممالک کی ترقی پسند نہیں ہے اور ان ممالک کی مخالفت کرتے ہیں ، جن کا اکثر خدا کے ساتھ رابط ہوتا ہے ۔

آیت اللہ ناصری نے مزید کہا کہ صہیونی اور یہودی زندگی خدا سے خالی ہے اس لئے ان کی سوچ و فکر اکثر مذہب اور اسلام کے مخالف ہوتی ہے اور ہمیشہ دین اسلام کے مقابلے میں رہتی ہے ۔

آیت اللہ ناصری یزدی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام مادیات نہیں ہے اور نہ ہی مادیات کی بنیاد پر برپا ہوا ہے ، ہمارا انقلاب ایک الہی اور ثقافتی انقلاب ہے اور دنیا میں ترقی اور بلند اہداف کے حصول کیلئے برپا ہونے والا انقلاب ہے اس لئے یہ انقلاب بے نظیر ہے۔

امام جمعہ یزد نے کہا کہ دین اسلام میں ، دنیا و آخرت کے اعمال اور طرز عمل کی طرف توجہ دینا بہت ضروری ہے اور ہم انسان اپنے اعمال میں خداوند متعال کی رضا پر غور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم سعادت الہی کو حاصل کرسکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .