حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدود اللہ اور شعائر اللہ کے دفاع کے لیے ہمیشہ جمہوری اسلامی ایران صف اوّل میں رہا جس وجہ سے استعمار اور طاغوت ایرانی عوام سے گھبراتا ہے عالم اسلام میں ایسے انقلاب کی ضرورت ہے جسے اسلامی انقلاب سے تعبیر کیا جائے آج اسلام کے دفاع کے لیے امت واحدہ کی شکل میں دنیا میں ثابت کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے انتخاب امریکہ تن و تنہا رہ گیا ہے کیونکہ عوام ڈونالڈ ٹرنپ کی غلط پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے۔ آج امریکہ میں بھی عوامی بیداری آچکی ہے امریکی عوام انتخابات میں ظلم و جبر نسلی و لسانی پر مبنی قتل و غارت جیسی پالیسیوں کو مسترد کر دیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے دفاع مقدس میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کا نوجوان کربلا سے درس حاصل کرتا ہے وہ مقدسات کے تحفظ کے لیے شہادت کو سعادت سمجھتا ہے۔