۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام جمعه یزد

حوزہ / آیت اللہ محمد رضا ناصری نے کہا: انقلاب کی پائیداری ان لوگوں کے وجود کی وجہ سے ہے جو اپنی خالصانہ کوششوں سے اس انقلاب کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لیے دن رات زحمات انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری نے صوبہ یزد میں سپاہ الغدیر کے انفارمیشن پروٹیکشن افسر اور عملے کے ساتھ ملاقات میں کہا: خداوند متعال سورۂ لقمان میں فرماتا ہے کہ "انسان کے چھوٹے سے چھوٹے عمل سے لے کر بڑے اعمال تک سب اس کی زیرِ نظر ہیں اور وہی ان اعمال کی جزا اور سزا دیتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: خدا ہر جگہ موجود ہے اور ہمارے اعمال کی نگرانی کرتا ہے اور سورہ یونس میں بھی اس بات پر تاکید کی گئی ہے لہذا ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہم اور ہمارے اعمال ہر وقت خداوند متعال کی زیرِ نگرانی ہیں۔

یزد کے امام جمعہ نے کہا: خدا سے محبت و عشق، خدائی ارادہ اور خداپسند کام باہمی ہمدردی اور اتحاد کا سبب بنتا ہے اور اس مسئلہ کو بہت زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔

آیت اللہ ناصری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: انقلاب کی پائیداری ان لوگوں کے وجود کی وجہ سے ہے جو اپنی خالصانہ کوششوں سے اس انقلاب کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لیے دن رات زحمات انجام دے رہے ہیں۔

شہر یزد کے امام جمعہ نے انقلاب کے تحفظ کے اہم ترین اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداپسند کام کرنا، خدا پر توکل اور تمام معاملات میں خدا کو مدِنظر رکھنا وہ اہم اسباب ہیں کہ جن کی وجہ سے انقلابِ اسلامی اب تک محفوظ رہا ہے اور یہی وہ چیزیں ہیں جو مستقبل میں بھی انقلاب کو محفوظ رکھیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .