۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
 سرلشکر پاسدار محمد باقری -  رئیس ستاد کل نیروهای مسلح

حوزہ/ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع قومی سلامتی اور عظیم ایرانی قوم کے وقار اور شان کی ضمانت دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع قومی سلامتی اور عظیم ایرانی قوم کے وقار اور شان کی ضمانت دیتا ہے۔یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے آج بروز پیر ہفتے دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر دس لاکھ جنگی تجربہ کاروں اور مقدسات کے محافظوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر معظم حفظہ اللہ نے اس تقریب میں ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے عوام سے خطاب کیا۔  رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خطاب ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ ہم ملکی تاریخ میں مقدس دفاع کے سنہرے دور کو زندہ رکھنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقدس دفاع کے دور کی تاریخ، جو ملک کی قومی ترقی، سلامتی ، طاقت ، آزادی اور موجودہ نسل اور آئندہ نسلوں کی آزادی کے لئے ایک قیمتی ذخیرہ ہے، کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں ہم اس عظیم دور کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمت و غیرت کا آئینہ ہے۔

31 شہریور 1359 ہجری شمسی ایران پر مسلط کردہ عراقی جنگ کا آغاز ہے جسی کی وجہ سے ایران میں اس ہفتے کو دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے۔

ایران میں ہفتۂ دفاع  مقدس ہر سال ان افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے جنھوں نے 1980-88 میں عراقی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .