اتوار 8 جون 2025 - 19:06
لقمان حکیم کے وہ 8 اصول جو زندگی بدل سکتے ہیں

حوزہ/ حکمت و دانائی کی علامت لقمان حکیم نے اپنی زندگی کے تجربات سے حاصل کردہ چار لاکھ نکات میں سے صرف آٹھ سادہ اور سنہرے اصول اپنے بیٹے کو سکھائے، جو آج بھی دل کی تسکین اور روح کی سلامتی کے لیے رہنما اصول سمجھے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکمت و دانائی کی علامت لقمان حکیم نے اپنی زندگی کے تجربات سے حاصل کردہ چار لاکھ نکات میں سے صرف آٹھ سادہ اور سنہرے اصول اپنے بیٹے کو سکھائے، جو آج بھی دل کی تسکین اور روح کی سلامتی کے لیے رہنما اصول سمجھے جاتے ہیں۔

روایت کے مطابق، ایک دن لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا: "اے میرے بیٹے! میں نے زندگی میں چار لاکھ باتیں سیکھی ہیں، ان میں سے آٹھ سو کا انتخاب کیا، اور ان میں بھی سب سے افضل آٹھ باتیں تجھے نصیحت کے طور پر سونپتا ہوں۔"

یہ آٹھ سنہرے اصول یہ ہیں:

1. دو چیزیں کبھی نہ بھولنا:

‒ خدا کو

‒ موت کو

2. دو چیزیں ہمیشہ بھول جانا:

‒ تم نے دوسروں کے ساتھ جو بھلائی کی ہو

‒ دوسروں نے تمہارے ساتھ جو برائی کی ہو

3. چار مواقع پر خاص احتیاط لازم ہے:

‒ جب کسی کے دسترخوان پر جاؤ تو پیٹ پر قابو رکھو

‒ جب کسی مجلس میں جاؤ تو زبان کی حفاظت کرو

‒ جب کسی کے گھر جاؤ تو نگاہ نیچی رکھو

‒ جب نماز میں کھڑے ہو تو دل کی حفاظت کرو

یہ حکمت آموز کلمات کتاب "گنجینۂ معارف" جلد ۱، صفحہ ۴۸۰ سے ماخوذ ہیں، اور آج بھی ہر انسان کے لیے اچھے اور بامقصد زندگی گزارنے کا عملی نسخہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha