۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آغاز درس خارج حضرت آیت الله سبحانی در سال جدید

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے طلباء کو درسِ اخلاق دیتے ہوئے کہا: چار حرف پڑھ لینے کے بعد ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ علوم کی کنجی ہمارے ہاتھ میں آ گئی ہے۔ علوم کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے، انبیائے الہیٰ کے پاس ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں بھی انکساری سے کام لینا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے امام صادق (ع) انسٹی ٹیوٹ پردیسان میں طلباء اور ان کے خانوادوں کو درسِ اخلاق میں نصیحت کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے فرمایا ہے: "لا تُصَعِّرْ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَ لا تَمْشِ فِی الْأَرْضِ مَرَحاً إِنَّ اللهَ لا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتالٍ فَخُورٍ" یعنی لوگوں سے تکبر اور نخوت سے اپنا رخ نہ پھیرو اور زمین پر غرور اور تکبر سے نہ چلو، اللہ کسی خود پسند متکبر کو پسند نہیں کرتا۔ (سوره لقمان: آیت نمبر 18)

انہوں نے کہا: خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو خود کو برے اخلاق سے پاک کرتے ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا: تکبر بھی ان بُرے اخلاق میں سے ایک ہے۔ تکبر باب تفعل سے قبولیت کے معنی میں ہے یعنی جب انسان اس حد تک خود کو گرا دیتا ہے کہ اس برتری طلبی کو اپنی خصوصیت بنا لیتا ہے اور یہ حالت اس کی ذات میں جڑ پکڑ لیتی ہے۔

چار حرف پڑھ کر یہ نہ سوچیں کہ علوم کی کنجی ہمارے ہاتھ میں آ گئی !!

انہوں نے مزید کہا: متکبر انسان اپنی برتری جتلانے کے لئے دو طرح کا ظلم کرتا ہے: ایک خود پر اور دوسرا دوسروں پر، کیونکہ وہ دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا: حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ "اے بیٹے، لوگوں سے تکبر اور نخوت سے اپنا رخ نہ پھیرو اور کبھی بھی زمین پر غرور سے نہ چلو۔"

انہوں نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: چار حرف پڑھ لینے کے بعد ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ علوم کی کنجی ہمارے ہاتھ میں آ گئی ہے۔ علوم کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے، انبیائے الہیٰ کے پاس ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں بھی انکساری سے کام لینا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .