۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله ناصری یزدی

حوزہ / ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: تکبر انسانی زندگی کا زوال ہے اور خالص نیت زندگی کے معاملات کا محرک ہے۔ اس لیے زندگی میں ان دو باتوں کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری یزدی نے میں 29 ویں بافق سے مشہد پیادہ قافلے کے اراکین کے اجتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: زندگی میں دو نکات کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ان میں سے ایک پاک نیت اور دوسرا خلوص ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام راحل رحمۃ اللہ علیہ اپنی زندگی کے تمام مراحل میں خالص اور خدائی نیت رکھتے تھے کہ حتی ایک لمحے کے لیے بھی خدا کے سوا کوئی خیال ان کے ذہن میں نہیں آیا۔

یزد کے امام جمعہ نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان نقل کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہمیشہ انقلاب کی راہ میں مؤثر افراد کو نصیحت کیا کرتے تھے کہ اگر تم نے میری ذات کے لئے یہ انقلاب کیا ہے تو چلے جاؤ لیکن اگر خدا کے لیے آپ نے اس راستے پر قدم رکھا ہے تو پھر صبر اور مقاومت کرو۔

آیت اللہ ناصری نے قربۃً الی اللہ کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر آپ کسی کام کو انجام دینا چاہتے ہیں تو قربۃً الی اللہ اس کام کو انجام دیں گے تو یقیناً وہ کارگر ثابت ہوگا۔

انہوں نے تکبر کو زندگی میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا اور مزید کہا: تکبر انسانی روح کے لیے نقصان دہ ہے۔ انسان کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یزد کے امام جمعہ نے کہا: تکبر اور دکھاوا انسان کیدنیاوی راستے میں مزید پھسلنے کا باعث بنتا ہے اور ہمیں ہر لمحہ اپنے آپ کو یاد دلانا چاہیے کہ ہم خدا کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔

تکبر انسانی روح کے لیے نقصان دہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .