۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله محمدرضا ناصری یزدی

حوزہ/ یزد میں حوزہ علمیہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے اہم کاموں میں سے ایک کہ جس پر حوزاتِ علمیہ کو خصوصی توجہ دینی چاہئے وہ یہ ہے کہ  حوزاتِ علمیہ کو طلباء، علمی ماہرین اور متخصص افراد کی تربیت کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے یزد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری نے مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) یزد میں منعقدہ حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء نے کہا: خداوند متعال نے متعدد آیات میں مختلف صفات اور خصوصیات کے ساتھ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعارف کرایا ہے۔ مثال کے طور پر سورۂ قلم کی آیت نمبر 68 میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہوئے فرمایا: «إِنَّکَ لَعَلی‌ خُلُقٍ عَظِیمٍ» یعنی اے پیغمبر!  آپ عظیم حسنِ اخلاق کے مالک ہیں۔ حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق اس طرح اعلیٰ درجے کا تھا کہ عقل اس پر حیران رہ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے سورۂ احزاب کی آیت نمبر 21 میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسوہ اور نمونہ کے طور پر متعارف کرایا ہے اور فرمایا ہے: لَقَدْ کَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ، یعنی "آپ سب کے لئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ایک مکمل نمونہ ہے"۔ بیشک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے مثال زندگی اور کردار ہم سب کے لیے بہترین سبق اور نمونہ ہے۔

صوبہ یزد میں رہبر معظم کے نمائندہ نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ذات گرامی اگر ہمارے لئے نمونہ ہے تو وہ خدا کے بندگی اور عبودیت کی وجہ سے ہے تاکہ ہم ان کے اسوۂ حسنہ کو بطور نمونہ اپنے سامنے رکھیں اور خدا کے حقیقی عبد اور بندے بن سکیں اور جو بھی خدا کی عبودیت میں بہتر ہو گا وہ خدا کے اتنا ہی قریب تر ہو گا۔

آیت اللہ ناصری نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مکتبِ امام صادق علیہ السلام ایک ایسا جدید مکتب تھا جسے باقاعدہ منصوبہ بندی اور ایک مخصوص فریم ورک کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا۔عالَم اسلام میں سب سے پہلا شخص جس نے فقہ اور علوم کو جلا بخشی وہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ذاتِ مبارک تھی کہ جنہوں نے تمام علوم میں ماہرین افراد کو تربیت کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام نے مواقع سے بہترین استفادہ کیا اور دین میں ایک جامع اور دانش و علم پر مبنی مکتبِ فقہی کی بنیاد رکھ کر تدیّن کے ساتھ ساتھ تفکر و تعقل کو بھی دین میں داخل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .