۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عابدینی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کہا: رہبرِ حکیم انقلاب نے طلباء کے حوالے سے ایک اہم بات فرمائی ہے، جسے میں یاد دہانی کے طور پر یہاں بھی بیان کر رہا ہوں تاکہ ہمارے طلباء ان شاء اللہ رہبر انقلاب کی دعوت پر عمل کرنے میں مزید متحرک ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے مسجد النبی (ص) قزوین میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تقویٰ انسان کا محافظ ہے۔ جو شخص برائی کی طرف جاتا ہے، ظلم و فساد کرتا ہے، دوسروں کی زندگی کو پریشانی میں ڈال دیتا ہے اگر ہمارے سامنے تقویٰ ہوتا اور تھوڑا سا بھی اس پر عمل کرتے، تو لوگوں کو اتنی مشکلات میں نہ ڈالتے کیونکہ تقویٰ انسان کا محافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تقویٰ ایک نورانی راستہ ہے، یہ ظلمات اور تاریکی نہیں ہے۔ جو شخص تقویٰ کے راستے پر چلتا ہے، وہ کامیاب ہوتا ہے، اس کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے، اسے دلی سکون ملتا ہے، خدا کی برکت اس کی زندگی میں شامل ہو جاتی ہے اور شر و فساد اس سے دور ہوتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عابدینی نے کہا: آج کے دور میں تبلیغ دین آسانی سے ممکن ہے۔ سوشل میڈیا سے مؤثر بین الاقوامی رابطوں کے لیے بہترین استفادہ کیا سکتا ہے۔ رہبرِ حکیم انقلاب نے بھی فرمایا ہے کہ "ہمارے طلباء اور نوجوانوں کو ورچوئل اسپیس سے استفادہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور حتیٰ عالمی سطح پر اپنے ہم عمر افراد کے سامنے حقائق کو واضح کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .