حوزاتِ علمیہ
-
حجت الاسلام جوانی:
حوزاتِ علمیہ کو ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے آمادہ رہنا چاہیے
حجتالاسلام جوانی نے کہا: حوزاتِ علمیہ مساجد کی طرح ہیں اور وہ بھی ہمیشہ عوام کے لیے پناہ گاہ اور سہارا ہوتے ہیں۔
-
صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ:
منصبِ قضاوت کی تربیت کا بنیادی مرکز حوزاتِ علمیہ ہیں
حوزہ / ایران کے صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: بعض ذمہ داریاں ایسی ہیں جو صرف حوزہ علمیہ کے کندھوں پر ہیں۔ قضاوت واجب ہے اور اس کے لئے مناسب افراد کی تربیت ضروری ہے اور حوزہ ہائے علمیہ اس مقصد کا بنیادی مرکز ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین نوائی:
امام رضا (ع) حوزاتِ علمیہ کی علمی و معنوی حمایت کا مظہر ہیں
حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: امام رضا علیہ السلام حوزاتِ علمیہ کا علمی سہارا ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے مشہد مقدس کو سنجیدگی اور بھرپور طریقہ سے عالم اسلام میں ایک طاقتور علمی مرکز بنانا چاہیے۔
-
’’انقلاب اسلامی‘‘ ائمہ معصومین (ع) کے بعد علمائے کرام کی 1100 سالہ جد جہد کا نتیجہ ہے:آیت اللہ بنابی
حوزہ/ آیت اللہ بنابی نے کہا: پوری تاریخ میں ائمہ علیہ السلام کے بعد انہی حوزات علمیہ اور علمائے کرام نے اسلام کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا، اور انقلاب اسلامی بھی علماء کی اسی جدوجہد کا ثمر تھا۔
-
اٹلی میں حوزاتِ علمیہ اور ویٹیکن کے فرانسسکن کے درمیان مذہبی مکالمے کے پہلا دور کا انعقاد
حوزہ / کیتھولک عیسائیت کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ویٹیکن سٹی، اٹلی میں واقع فرانسسکن کے ہیڈ کوارٹر میں حوزاتِ علمیہ اور ویٹیکن کے فرانسسکن کے درمیان مذہبی مکالمے کا پہلا دور منعقد ہوا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری:
حوزاتِ علمیہ صرف دینی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ بوقتِ ضرورت عوامی امداد رسانی بھی علماء کرام کا فریضہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ میں مرکز ارتباطات اور بین الاقوامی امور کے سرپرست نے حوزہ علمیہ ہندوستان کے منتظمین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
آیت اللہ موسوی اصفہانی:
ثقافتی مسائل سے نمٹنے کا بہترین حل حوزاتِ علمیہ میں اضافہ اور انہیں تقویت کرنا ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: آج ہم جن ثقافتی مسائل سے دوچار ہیں ان کی روک تھام کا بہترین حل مقدار اور معیار کے لحاظ سے حوزاتِ علمیہ میں اضافہ کرنا ہے۔
-
حجت الاسلام و المسلمین اصغر عرفانی:
حوزاتِ علمیہ کو جدید تحقیقی آلات و وسائل سے آراستہ کیا جائے
حوزہ /حوزہ علمیہ قزوین کے سرپرست نے کہا: آج حوزاتِ علمیہ کو جدید علمی و تحقیقی آلات و وسائل پر توجہ دینی چاہیے اور ان سے آراستہ ہونا چاہیے۔
-
حوزہ علمیہ کے سربراہ کی آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی سے ملاقات:
آیت اللہ مکارم شیرازی کی حوزہ کے نصاب، طلاب کی معیشت اور معاشرے کی ضروریات پر توجہ دینے کی تاکید
حوزہ/ مرجع تقلید نے دینی مدارس کے نصاب کے ارتقاء، طلاب کی معیشت، معاشرے کی ضروریات اور حوزه ہائے علمیه کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں کو بیان کرنے پر تاکید فرمائی۔
-
حوزہ علمیہ سیدہ زہرا(س) لبنان کی سرپرست کی حوزہ نیوز سے گفتگو:
ایران اور لبنان میں خواتین کے حوزاتِ علمیہ کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے
حوزہ / لبنان کے شہر "بقاع" میں حوزہ علمیہ سیدہ زہرا (س) کی سرپرست محترمہ ہالہ حکیم نے کہا: تمام شیعہ حوزاتِ علمیہ اور ایران کے مرکزی حوزہ علمیہ کے درمیان رابطہ قائم ہونا بہت ضروری ہے، اس سے شیعہ حوزاتِ علمیہ کو مزید طاقت اور استحکام ملے گا اور حوزاتِ علمیہ کے درمیان تجربات اور تعاون کا نقل و انتقال انتہائی مؤثر واقع ہو گا۔
-
حوزات علمیہ پر سرسری نظر
حوزہ/ حوزۂ علمیہ اس علمی اور روحانی مرکز کو کہاجاتا ہے جہاں طلاب علوم دینیہ کو زیور تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا جاتا ہے۔یہ مراکز ائمہ علیہم السلام کے بہت زمانے بعد اپنے اصلی اور ظاہری وجود میں دنیا کے سامنے آئے۔
-
حوزاتِ علمیہ میں قرآنی رنگ و بو میں اضافہ ہونا چاہیے
حوزہ/ میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ ہمارے باقاعدہ گھریلو پروگراموں میں سے ایک قرآنی محافل کا انعقاد تھا۔ میری 2 سال کی عمر میں ہی میرے والدین اس طرف متوجہ ہوئے کہ میں نے ان مجالس میں پڑھی جانے والی دعای فرج کو مکمل طور پر حفظ اور قرائت کیا ہے تو اس کے بعد انہوں نے قرآن کے چھوٹے سوروں کو مجھے پڑھانا شروع کر دیا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علامہ محمد علی فاضل کی رسم چہلم:
انسان حوزات علمیہ میں مرتا نہیں بلکہ شاگردوں کی صورت میں زندہ رہتا ہے، مولانا انتصار حیدر جعفری
حوزہ/ مرحوم فاضل تصنیف، تدریس، تبیلغ اور تالیف کے میدانوں میں بلند پایہ اور ہمہ جہت ہونے کے باوجود عاجزی و انکساری کا اعلیٰ نمونہ تھے لہذا آپ کی ذات کو خراج تحسین آپ کے علمی کاموں کو آگے بڑھاتے ہوئے بھی کرنا چاہیے۔"
-
یزد میں نمائندہ ولی فقیہ:
حوزاتِ علمیہ کو ماہرین اور متخصص افراد کی تربیت کرنی چاہئے
حوزہ/ یزد میں حوزہ علمیہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے اہم کاموں میں سے ایک کہ جس پر حوزاتِ علمیہ کو خصوصی توجہ دینی چاہئے وہ یہ ہے کہ حوزاتِ علمیہ کو طلباء، علمی ماہرین اور متخصص افراد کی تربیت کرنی چاہئے۔