پیر 1 دسمبر 2025 - 12:25
بین الاقوامی سطح پر حوزاتِ علمیہ کی مؤثر اور فعال موجودگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ خراسان نے بین الاقوامی میدان میں حوزات علمیہ کی فعّال موجودگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: اسلام اور انقلاب اسلامی کا پیغام دنیا تک پہنچانے میں حوزات علمیہ کا کردار بنیادی اور حیاتی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس راستے میں حوزہ علمیہ خراسان کی ممتاز علمی صلاحیتوں کو بھی نمایاں قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ خراسان حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے عراق کے دورے اور علامہ میرزا نائینی (رہ) کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران عالمی سطح پر حوزات علمیہ کی موجودگی کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہا: حوزات علمیہ کی رسالت اور ذمہ داری اسلام کی عالمی رسالت ہے جو کسی قوم یا شہر تک محدود نہیں۔ لہٰذا عالمی میدان میں ان کی فعّال شرکت ایک قطعی اور اشد ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے کہا: اسلام کا پیغام ایک فطری، دلکش اور عالمی پیغام ہے جو ہر آزاد فکر رکھنے والے انسان کے لیے کشش رکھتا ہے۔ اسی طرح انقلاب اسلامی کا پیغام جو اسلامِ ناب سے ماخوذ ہے آج دنیا میں توجہ کا مرکز ہے اور اس میں عالمی سطح پر مخاطبین کو جذب کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

مدیر حوزہ علمیہ خراسان نے اس حوزہ کی داخلی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ حوزہ علمی توانائی اور اپنی استعداد کے اعتبار سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔ یہاں کے بہت سے طلبہ عالمی زبانوں سے واقف ہیں اور فعال علمی مراکز اس راہ میں مؤثر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ تمام عوامل بین الاقوامی عرصے میں حوزات علمیہ کے اثر و نفوذ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین خیاط نے آخر میں کہا: ان صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ اور بین الاقوامی علمی مراکز و محافل کے ساتھ سازگار تعامل حوزات علمیہ کی عالمی رسالت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha