پیر 17 مارچ 2025 - 17:15
علمی انجمنیں حوزہ علمیہ کا قیمتی، تحقیقی اور تخلیقی اثاثہ ہیں

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: علمی انجمنیں حوزات علمیہ کی علمی اور تخصصی صلاحیتوں کے طور پر مختلف علمی اور حوزوی شعبوں کے ڈیزائن اور تدوین میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں منعقدہ حوزات علمیہ کی علمی انجمنوں اور تنظیموں کے سالانہ اجلاس اور مشاورتی نشست میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: ماہ رمضان اپنی روحانی اور سماجی جلووں کے ساتھ مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بنیادی کردار رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ بابرکت مہینہ امتِ اسلامی کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ قرآنی اور روحانی تعلیمات سے فائدہ اٹھا کر اپنی وحدت اور یکجہتی کو مضبوط کریں۔ ماہ مبارک رمضان اپنی تمام جہتوں کے ساتھ اسلامی تہذیب کی تشکیل کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

علمی انجمنیں حوزہ علمیہ کا قیمتی، تحقیقی اور تخلیقی اثاثہ ہیں

حوزہ علمیہ کے مدیر نے مزید کہا: رمضان محض انفرادی عبادت کے لیے مخصوص نہیں بلکہ اس کے اخلاقی، سماجی، ثقافتی اور تمدنی پہلو بھی ہیں جو انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس مہینے میں نماز، قرآن اور دعا کے علاوہ علمی اور فکری نشستیں بھی منعقد ہوتی ہیں جو اسلامی معاشروں میں فکری اور تہذیبی ترقی کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران حوزات علمیہ کی علمی اور تخصصی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماضی سے لے کر آج تک حوزہ علمیہ کی علمی انجمنوں کا علمی اور دانشورانہ قیادت میں کردار سب پر واضح رہا ہے لیکن اس موقع پر ہم انجمن‌های علمی سے تعاون، ہم فکری اور شراکت کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہ حوزات علمیہ کے طے شدہ منصوبوں اور پالیسیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

علمی انجمنیں حوزہ علمیہ کا قیمتی، تحقیقی اور تخلیقی اثاثہ ہیں

آیت اللہ اعرافی نے کہا: علمی انجمنیں حوزہ علمیہ کے ایک قیمتی، تحقیقی اور تخلیقی اثاثے کے طور پر مختلف تحولی اور ترقیاتی منصوبوں میں مدیران اور منصوبہ سازوں کی بڑی مدد کر سکتی ہیں تاکہ ہم مختلف منصوبوں میں اس قیمتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha