اتوار 23 فروری 2025 - 10:21
حوزہ علمیہ اپنے الہی عہد و پیمان پر مضبوطی سے قائم ہے / "إنّا علی العهد" حوزویوں کا دائمی نعرہ ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: حوزہ علمیہ کا پیغام مقاومت اور سیدِ مقاومت کے تشییع کنندگان کے لیے یہی ہے کہ علماء و فضلاء تعلیم، تبلیغ اور اپنے الہی عہد و پیمان پر ثابت قدم رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت‌ الله علی رضا اعرافی کی مدرسہ عالی دارالشفاء قم کے کانفرنس ہال میں قم کے اساتذہ و طلاب کے ساتھ صمیمی نشست منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس نشست میں، جس میں حوزات علمیہ کے انتظامی مرکز کے معاونین اور ذمہ داران بھی موجود تھے، اساتذہ اور طلاب نے صمیمی ماحول میں اپنے مسائل آیت‌الله اعرافی کے سامنے پیش کئے۔

حوزہ علمیہ اپنے الہی عہد و پیمان پر مضبوطی سے قائم ہے / "إنّا علی العهد" حوزویوں کا دائمی نعرہ ہے

حوزہ علمیہ کے مدیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا: حوزہ علمیہ قم گزشتہ ساٹھ برسوں سے امامِ شہداء، دین اسلام، انقلاب اور اسلامی نظام، ولایت فقیہ اور سرافراز مقاومت کے ساتھ اپنے عہد پر قائم ہے۔

انہوں نے شہید سید حسن نصرالله کی تشییع جنازہ کے موقع پر حوزویوں کے نعرے کو "إنّا علی العهد" قرار دیتے ہوئے کہا: ہمارا مشترکہ نعرہ یہی ہے کہ ہم مقاومت کے عہد اور انقلابِ اسلامی کے نظریات پر قائم ہیں۔ یہ یہاں مدرسہ فیضیہ اور دارالشفاء کا پیغام پوری مقاومتی عوام اور سرافراز حزب‌الله کے لئے ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: مستکبرینِ عالم اور تمام داخلی و خارجی بدخواہ اور مغرضین اس حقیقت میں کوئی شک نہ کریں کہ حوزہ علمیہ قم فضل الہی سے ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہا ہے اور ان شاءاللہ رہے گا۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: "إنّا علی العهد" حوزہ کا ہر دن اور ہر سال کا نعرہ ہے، تھا اور رہے گا۔ کچھ لوگ "إنّا علی العهد" کے اس قافلے سے الگ ہوئے اور انہوں نے منہ کی کھائی، مگر یہ نورانی، انقلابی، شہادت اور ایثار سے لبریز قافلہ خدا کے راستے میں نورانیت اور تیزی کے ساتھ اپنی راہ جاری رکھے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha