اتوار 23 فروری 2025 - 14:15
00:00
00:00
Download

حوزہ/ اس وقت شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تشییع جنازہ بیروت کے کیمل شمعون اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں لبنان کے مختلف علاقوں سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ یہ پروگرام لبنانی عوام کی مقاومت کے ساتھ گہری وفاداری کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العالم نیوز نیٹ ورک کی الیکٹرانک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح کے ابتدائی لمحات سے ہی بیروت کے کیمل شمعون اسٹیڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی تاکہ وہ شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ یہ منظر شہدائے مقاومت کے ساتھ عوام کی گہری وفاداری اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ دسیوں ہزار افراد نے نمناک آنکھوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔

اسٹیڈیم تک جانے والے راستوں پر رضاکاروں کے گروپوں نے کھانے اور پینے کا انتظام کر رکھا ہے تا کہ شرکت کرنے والوں کی پذیرائی کی جا سکے۔

سرد موسم کے باوجود، شرکاء نے گھنٹوں انتظار کیا تاکہ وہ حزب‌ الله کے رہنماؤں آخری بار الوداع کہہ سکیں۔

بچے اور بزرگ ایک ساتھ موجود تھے، جو نسل در نسل تواتر کی علامت ہے، نیز، مختلف مقامات پر شہدائے مقاومت کے ساتھ محبت اور وفاداری کے پیغامات پر مشتمل بینرز نصب کئے گئے ہیں۔

یہ نہ صرف ایک تشییع جنازہ تھا، بلکہ حزب‌ الله کے اتحاد اور یکجہتی کا ایک زندہ نمونہ تھا، جو اس تقریب کے انتظام میں بھی واضح تھا۔ لبنان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت قومی اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔ نیز، امل تحریک نے شرکاء کی خدمت اور ان کے خدمات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی‌ الدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والے لاکھوں افراد نے یہ پیغام دیا کہ مقاومت کا راستہ جاری رہے گا اور اس کے مقاصد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha