بدھ 26 فروری 2025 - 06:00
انقلاب اسلامی کے اہداف کی تکمیل میں حوزہ علمیہ کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر نے روش‌ شناسی فقہ کو مضبوط بنانے اور معاشرے کی موجودہ ضروریات کا جواب دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت‌الله علی رضا اعرافی نے مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے اجلاس ہال میں منعقدہ "اسٹاک ایکسچینج سے متعلقہ فقہی امور" کے مجموعۂ آثار کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کے دوران کہا: انقلاب اسلامی کے اہداف کی تکمیل میں حوزہ علمیہ کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا: معاشرتی ضروریات اور مطالبات کے راہ حل اور ان کے جواب میں بھی حوزہ علمیہ کی فعال اور مؤثر موجودگی نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: حوزات علمیہ کو اپنی بنیادی اقدار اور اصالتوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ، جامع، بامقصد اور مؤثر طرزِ فکر کے ذریعے، نئے ابھرتے ہوئے معاشرتی چیلنجز اور جدید مسائل کا سامنا کرنے کے لیے آمادگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جامعہ مدرسینِ حوزہ علمیہ قم کے رکن نے جدید مسائل پر توجہ کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج معاشرے کی حوزہ علمیہ سے سب سے بڑی توقع یہ ہے کہ وہ تیزی سے ابھرتے ہوئے سماجی اور ثقافتی موضوعات کا جواب دیں۔

امام جمعہ قم نے علمی تخلیق اور حوزات علمیہ میں تخلیقی فکر کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ دو بنیادی عوامل، جدید تغیرات اور نظریات کے صحیح ادراک کے ساتھ ساتھ علمی اور تعلیمی منصوبہ بندیوں میں اولین ترجیح ہونی چاہئیں اور صرف اسی طرزِ فکر کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے آرمانوں کی روشنی میں ترقی اور پیشرفت کا راستہ مزید ہموار کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha