ہفتہ 29 مارچ 2025 - 17:43
انقلاب اسلامی کے خالص اور درست نظریے کے اثر و نفوذ کی صلاحیت دنیا بھر میں بے نظیر ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب کی فکر سے ماخوذ انقلاب اسلامی کے خالص اور درست نظریے کے اثر و نفوذ کی صلاحیت دنیا میں بے نظیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم میونسپل کمیٹی کے سربراہ اور اراکین سے نوروزی ملاقات کے دوران کہا: اگرچہ ہمیں مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں لیکن امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب کی فکر سے ماخوذ انقلاب اسلامی کے خالص اور درست نظریے کے اثر و نفوذ کی صلاحیت دنیا میں بے نظیر ہے۔

انقلاب اسلامی کے خالص اور درست نظریے کے اثر و نفوذ کی صلاحیت دنیا بھر میں بے نظیر ہے

انہوں نے مزید کہا: ہماری فارسی زبان، ادبیات اور دیگر نظامات تک کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔

مدیر حوزہ علمیہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں بے شمار ضروریات موجود ہیں اور بین الاقوامی سطح پر انقلاب اسلامی کی گفتگو کی قبولیت، استعداد اور استقبال کے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں، جس میں قم کے سابق گورنر ڈاکٹر آقا میری بھی موجود تھے، قم میونسپل کمیٹی کے سربراہ امر اللہی نے کونسل کی انجام شدہ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

انقلاب اسلامی کے خالص اور درست نظریے کے اثر و نفوذ کی صلاحیت دنیا بھر میں بے نظیر ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha