پیر 14 اپریل 2025 - 10:43
آیت اللہ اعرافی کا مشہور قرآنی پروگرام "محفل" پر اظہار تحسین/ قرآن کتابِ زندگی ہے

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "محفل" نامی قرآنی پروگرام پر صدا و سیما کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی کو ایک خط کے ذریعے مبارکباد اور شکریہ پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "محفل" نامی قرآنی پروگرام پر صدا و سیما (اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی ریڈیو و ٹیلی ویژن ادارہ) کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی کو ایک خط کے ذریعے مبارکباد اور شکریہ پیش کیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس خط میں "محفل" کو ایک وزین اور اثرگذار پروگرام قرار دیا جو نہایت دانشمندانہ انداز میں قرآن کریم کی روشنی کو عام لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔ ان کے مطابق، یہ پروگرام قرآن سے تعلق کو ایک نئے اور عملی انداز میں پیش کرتا ہے اور اس عام غلط فہمی کو رد کرتا ہے کہ قرآن صرف ثواب کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن دراصل زندگی کی کتاب ہے جو ظلم کے خلاف جہاد، تربیت، بصیرت، امید اور ترقی کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے "محفل" میں پیش کیے جانے والے موضوعات، اسلامی دنیا کے مسائل، مکتبِ مقاومت کی توضیح اور حجت الاسلام قاسمیان کی بصیرت افروز موجودگی کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کی بین الاقوامی مقبولیت اور شیعہ مکتب پر قرآن سے دوری کے الزامات کا رد عمل بھی قابل توجہ قرار دیا۔

آیت اللہ اعرافی نے "زندگی با آیہ‌ها" نامی قومی قرآنی مہم کو بھی سراہا، جو رمضان المبارک میں قرآن فہمی اور حفظ کے فروغ کے لیے کامیاب اقدامات پر مشتمل تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات جدید اسلامی ثقافت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha