ہفتہ 26 اپریل 2025 - 08:30
شہر دامغان کے عالم دین کے انتقال پر آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ ابوالقاسم عالمی، خطیب اور شہر دامغان کے برکاتہ مبلغ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ ابوالقاسم عالمی، خطیب اور شہر دامغان کے برکاتہ مبلغ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں فرمایا:

انا لله و انا الیه راجعون

مبلغ گرامی‌قدر حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ ابوالقاسم عالمی (رحمۃ اللہ علیہ) کی وفات باعث افسوس ہے۔

میں اس مخلص عالم دین کے فقدان پر ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور بالخصوص شہر دامغان کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ خداوندی سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی
سربراہ حوزه‌ علمیہ ایران

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha