پیر 21 اپریل 2025 - 15:23
حوزہ علمیہ کے سربراہ کی اسلامی معیشت کے ممتاز اور برجستہ پاکستانی پروفیسر کے انتقال پر تعزیت

حوزہ / آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی معیشت، سیاسیات اور فلسفہ کے ممتاز استاد پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر عالم اسلام کے دینی و ثقافتی حلقوں بالخصوص علماء، فضلاء اور پاکستانی مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور اسلامی اقتصادی و سیاسی فکر کی ترویج میں ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

اسلامی معیشت، سیاسیات اور فلسفے کے معروف دانشور اور ممتاز شخصیت پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر عالم اسلام کے دینی و ثقافتی حلقوں بالخصوص پاکستان کے علما، دانشوروں اور مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم ڈاکٹر خورشید احمد ان عظیم شخصیات میں سے تھے جنہوں نے اسلامی نظام معیشت و سیاست کے فروغ اور ارتقا کے لیے مثبت و مؤثر اقدامات کیے اور اپنے پیچھے گراں قدر علمی و فکری آثار چھوڑے۔ علمی و دینی حلقے اور حوزات علمیہ اس عظیم استاد کے قدردان ہیں۔

میں خداوند متعال سے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

حوزہ علمیہ کے سربراہ کی اسلامی معیشت کے ممتاز اور برجستہ پاکستانی پروفیسر کے انتقال پر تعزیت

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر خورشید احمد، اسلامی مطالعات کی ایک سرکردہ شخصیت تھے، جو 13 اپریل 2025ء کو 93 سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابو الاعلی مودودی کے قریبی ساتھی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر، بزرگ سیاست دان اور سابق سینیٹر بھی تھے۔ انہیں 23 مارچ 2011ء کو ان کی علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ کی اسلامی معیشت کے ممتاز اور برجستہ پاکستانی پروفیسر کے انتقال پر تعزیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha