بدھ 16 اپریل 2025 - 07:00
قم نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں اسلامی علوم کے اہم مرکز کے طور پر معروف ہے /حوزہ علمیہ قم سے متعلق ۳۰۰ سے زائد تعلیمی و تحقیقی مراکز سرگرم عمل ہیں

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: قم صرف ایران کے اہم علمی و دینی مراکز میں سے ایک نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اس کا یہ اثر بنیادی فکری نظریات سے شروع ہوتا ہے جو دیگر میدانوں میں بھی مؤثر واقع ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے نائب صدر اور صوبہ قم میں اس کے نئے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا: ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے اکثر اوقات ملکوں کی پیشرفت اور ترقی میں بنیادی و اساسی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: قم نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور ہمارے نزدیک بعض پہلوؤں سے یہ شہر ملک میں اولویت رکھتا ہے کیونکہ یہ شہر تفکر اور معرفت کا نہایت اہم مرکز ہے جس نے گزشتہ ایک صدی کے دوران ایران، خطے اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

قم نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں اسلامی علوم کے اہم مرکز کے طور پر معروف ہے /حوزہ علمیہ قم سے متعلق ۳۰۰ سے زائد تعلیمی و تحقیقی مراکز سرگرم عمل ہیں

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: قم صرف ایران کے اہم علمی و دینی مراکز میں سے ایک نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اس کا یہ اثر بنیادی فکری نظریات سے شروع ہوتا ہے جو دیگر میدانوں میں بھی مؤثر واقع ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے بعد حوزہ علمیہ کی دوبارہ احیاء قابلِ ذکر ترقی و پیشرفت کا باعث بنی ہے اور آج قم میں حوزہ علمیہ سے وابستہ ۳۰۰ سے زائد تعلیمی اور تحقیقی مراکز سرگرم عمل ہیں جن سے ایک وسیع علمی و تحقیقی برادری، بشمول طلباء، محققین اور اساتذہ وابستہ ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: قم نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں اسلامی علوم کے اہم مرکز کے طور پر معروف ہے اور یہ شہر دنیا بھر کے ایک ہزار سے زائد علمی و دینی مراکز کے ساتھ مسلسل تعامل میں ہے۔

قم نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں اسلامی علوم کے اہم مرکز کے طور پر معروف ہے /حوزہ علمیہ قم سے متعلق ۳۰۰ سے زائد تعلیمی و تحقیقی مراکز سرگرم عمل ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha