پیر 14 اپریل 2025 - 10:47
حوزہ علمیہ خواہران کی ترقی تقوی، علم اور تحقیق میں مضمر ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل

حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کے شعبہ تحقیق کی پہلی آن لائن نشست منعقد ہوئی جس میں مدیر حوزہ خواہران حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے تقوی اور علم کی باہمی نسبت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کے شعبہ تحقیق کی پہلی آن لائن نشست منعقد ہوئی جس میں مدیر حوزہ خواہران حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے تقوی اور علم کی باہمی نسبت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کا ایک اہم پیغام تقویٰ ہے، جو انسان کو علمی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن و روایات کے مطابق، محض علم حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ اس پر عمل کرنا ضروری ہے، کیونکہ عمل کے بغیر علم، جہالت کے مترادف ہے۔

نشست میں شعبہ تحقیق کے سربراہ کی کارکردگی اور مختلف شعبوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل تعلیمی تحقیق محترمہ زہره تمیزکار نے "طرح جامع مهارت‌آموزی" جیسے منصوبے، طلبہ کی فراغت کے منصوبے، تحقیقی سطح کی بہتری اور جدید موضوعات پر کام کو اجاگر کیا۔

آخر میں حجۃ الاسلام ربانی نے نصابی مواد کی تیاری، نئے درسی متون کی ترتیب، اور سید حسن نصراللہ کی خدمات پر ایک علمی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ علمی میدان میں خواہران کی پرجوش شرکت معاشرے کی علمی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha