حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اسلامی جمہوریہ ایران کے عسکری حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
سعودیہ عربیہ کے وزیرِ دفاع ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جناب میجر جنرل باقری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر، سعودیہ عربیہ کے وزیرِ دفاع کا دورۂ تہران انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
آپ کا تبصرہ