حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید علی کمالی دزفولی نے حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا سے متوسل ہونے کا ایک حیرت انگیز تجربہ بیان کرتے ہیں؛ ایک غیبی آواز نے ان کی اس توسل کی جانب رہنمائی کی اور ایک دن سے کم وقت میں ان کی مشکل حل ہوگئی۔
آیت اللہ سید علی کمالی دزفولی:
جب مجھے کوئی مشکل پیش آئی تو میں نے اسے حل کرنے کے لیے آئمہ اطہار علیہم السّلام سے توسل (تمسک) کیا، لیکن مشکل حل ہونے میں کافی وقت لگا، یہاں تک کہ میں ناامید ہو رہا تھا، میرا کام دن رات رونا اور گریہ کرنا تھا۔
ایک دن صبح کی نماز کے بعد میں نے غیب سے ایک آواز سنی: سید علی! اپنی مشکل کو حل کرنے کے لیے حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا سے رجوع کریں، ان شاء اللہ مشکل حل ہوجائے گی۔ اسی وقت میں حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا سے متوسل ہوا؛ ابھی دن ڈھلا بھی نہیں تھا کہ میری مشکل حل ہو گئی تھی۔
بحوالہ: صلوات نامہ التجاء، جلد 1، صفحہ 344









آپ کا تبصرہ