جمعہ 18 اپریل 2025 - 16:42
ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل 19 اپریل بروز ہفتہ روم میں ہو گا

حوزہ / عمان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عمان کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 19 اپریل بروز ہفتہ ایران اور امریکہ کے مابین ہونے والے بالواسطہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت خارجہ کے بیانیہ میں آیا ہے کہ روم شہر کا انتخاب لاجسٹیکل معاملات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور عمان کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ان مذاکرات میں ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha