حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہر بہار کے امام جمعہ حجت الاسلام رضا مصباح نے علاقائی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن کی مقاومت اور امریکہ کو بے بس کر دینا ہمارے بعض حکام کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے تاکہ وہ جان لیں کہ استکبار کے مقابلے میں صرف مقاومت ہی کارگر ہے۔
انہوں نے شام کی موجودہ صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جولانی، کٹھ پتلی شو کے ایک ایسے ڈراونا پُتلے کی مانند ہے جو سازشی نظام کے میدان میں ناکام ہو چکا ہے۔ اس کا انجام صرف مخالفین کو دبانا اور نمائشی اقدامات تھے جس کا نتیجہ معاشی تباہی کی صورت میں سامنے آیا، لہٰذا شام کی موجودہ صورتحال بھی ایک عبرت کا مقام ہے۔
حجت الاسلام مصباح نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے خوف اور جنگ کے سائے پر مبنی سائے کو ایک مذموم منصوبہ قرار دیا اور کہا: یہ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے اور اب امریکی و صہیونی لابی اقتصادی، سیاسی، سیکورٹی اور ثقافتی میدانوں میں خوف، تفرقہ اور بداعتمادی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ کے دامن میں سوائے شر، بدبختی، تباہی اور عوام کا قتل عام کچھ نہیں ہے۔









آپ کا تبصرہ