جمعہ 11 اپریل 2025 - 08:07
حوزہ علمیہ معاشرے کے فکری اور ثقافتی دفاع میں فرنٹ لائن پر ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے کہا: جو انسان خدا اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اگر کسی آزمائش کے موقع پر صبر نہ کرے تو اپنا ایمان کھو دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے بوشہر میں حوزہ علمیہ خواہر‌ان کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایمان کا سب سے اہم جزو "صبر" کو قرار دیا اور کہا: صبر کا مطلب ہے ہر اُس چیز کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کرنا جو انسان کو راہِ حق سے منحرف کرنا چاہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان صبر نہ کرے تو اپنے ایمان کو کھو بیٹھتا ہے۔ صبر ایک تلخ درخت کی مانند ہے لیکن اگر انسان کچھ مدت اسے برداشت کرے تو وہ میٹھا پھل دیتا ہے۔

بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جو انسان خدا اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اگر کسی آزمائش کے موقع پر صبر نہ کرے تو اپنا ایمان کھو دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جتنا ہم زمانۂ آخر سے قریب تر ہوتے جاتے ہیں، اتنا ہی ہمارا ایمان شدید حملوں کی زد میں آتا ہے۔ اسی لیے آخرالزمان کے سخت حالات کی بنا پر مؤمنین کی تعداد کم ہوتی جائے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: کامیاب امتحان ہمیشہ "صبر" کے ساتھ ممکن ہے۔ اگر ایمان چلا گیا تو تقوا بھی ختم ہو جاتا ہے اور انسان کفر یا شرک کی طرف چلا جاتا ہے، جس کی تاریخ میں بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمارے سامنے فکری حملوں کی ایک ہولناک یلغار ہے، جس کا مقابلہ کرنا ایک بہت ہی سنگین اور مشکل کام ہے اور ہر دن اس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر ہم میدان میں موجود نہ رہیں اور صبر و استقامت نہ دکھائیں تو نہ صرف اپنا ایمان بلکہ پورے معاشرے کا ایمان بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے مزید کہا: حوزہ علمیہ معاشرے کے فکری اور ثقافتی دفاع میں فرنٹ لائن پر ہے۔ ہم پر یہ دو بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں: ایک اپنی حفاظت اور دوسری دوسروں کی حفاظت۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha