جمعہ 9 جنوری 2026 - 18:29
مذہبی تحریکیں و تنظیمیں جدید عالمی نظام میں مکتب اہل بیت (ع) کے دفاع میں صف اول پر ہیں

حوزہ / بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: مذہبی تنظیمیں جدید عالمی نظام میں مکتب اہل بیت (ع) کے دفاع میں صف اول پر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے ذاکرین و مداحوں کی نیشنل ایسوسی ایشن کے نئے بورڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کے دوران کہا: مذہبی تحریکیں اور تنظیمیں مکتب اہل بیت علیہم السلام کا "دھڑکتا دل" ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ تنظیمیں دنیا کے موجودہ اور مستقبل کے حالات میں خالص اسلام کے علمی اور انتظامی دفاع میں صف اول پر ہیں۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے اسلام میں مرثیہ سرائی کے تاریخی پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی تاریخ میں سوگواری کی پہلی مجلس خاندان پیغمبر(ص) خصوصا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے تشکیل دی پھر یہی مجالس ائمہ معصومین علیہم السلام خاص طور پر امام باقر اور امام رضا علیہما السلام کے دور میں منظم انداز میں اور بامقصد طور پر انجام دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایران میں انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد مدح و مرثیہ سرائی اہل بیت (ع) اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور آج یہ ایران کی جغرافیائی سرحدوں سے تجاوز کر کے ایک عالمی رجحان بن چکی ہے۔

حجت الاسلام غلام علی صفائی بوشہری نے کہا: قیامت کے دن انسان کو اپنی حقیقی اور باطنی شخصیت کے ساتھ محشور کیا جائے گا اور جو چیز انسان کی شخصیت کو بلند مرتبہ بناتی ہے وہ اس کی محبت ہے لہذا خوشبخت ہیں وہ لوگ جن کا وجود حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی محبت سے لبریز ہے چونکہ وہ اس دن حقیقت حسینی (ع) سے متصل ہو جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha