ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 16:41
اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل عوام اور حکمرانوں کے طرزِ عمل میں نمایاں ہونا چاہیے

حوزہ / حرمِ مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بے مثال مقام کی وضاحت کرتے ہوئے ذمہ داران اور عوام دونوں کے لیے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کو نمونہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرمِ مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی اور نمائندہ ولی فقیہ صوبہ قم آیت اللہ سید محمد سعیدی نے نمائندہ ولی فقیہ صوبہ کرمانشاہ حجت الاسلام والمسلمین غفوری سے حرمِ مطہر حضرت معصومہ (س) میں ملاقات کے دوران اہل بیت علیہم السلام کے جوار میں حاضری کو ایک عظیم توفیق قرار دیا اور کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اہل بیت کی دو عظیم علامتوں کا مظہر ہیں ایک طرف اہل بیت علیہم السلام کی بیٹیوں کی ایک ممتاز مثال ہیں جنہوں نے عفت اور حجاب کی حفاظت کے ساتھ معاشرے میں اثر ڈالا اور دوسری طرف اپنی والدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بھی نمونہ ہیں۔

انہوں نے عہدِ جاہلیت کے سماجی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے زمانے اور معاشرتی صورتحال میں ہوئی جسے قرآن کریم بھی نہایت بری صورت حال قرار دیتا ہے جب بیٹی کو باعثِ ننگ سمجھا جاتا تھا لیکن خداوند متعال نے اسی ماحول میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا جیسی بیٹی عطا کی۔

حرمِ مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے الٰہی شخصیات کی نشوونما سے متعلق قرآنی تعبیرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خدا رشد کے اسباب فراہم کرتا ہے لیکن خود انسان کو آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے تمام الٰہی عنایات کے باوجود خود ترقی کی اور اسوہ بنیں یہاں تک کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا ہے کہ "حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میرے لیے اسوہ ہیں"۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ دورِ غیبت اور قیام کے لیے بھی نمونۂ عمل ہیں۔

آیت اللہ سعیدی نے آیت «لَقَدْ کانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رسولِ خدا کہاں اور ہم کہاں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی صراط پر چلے جس کی طرف ہمیں دعوت دی اور ہمیں بھی اپنی استطاعت کے مطابق اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر باقی رہنا اور ان کی پیروی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: جس فضا میں رسولِ خدا امیرالمؤمنین اور حضرت فاطمہ زہرا کے نام لیے جاتے ہیں وہاں اس کا اثر لوگوں کے رویّوں میں بھی نظر آنا چاہیے۔ یہ عوام کی ذمہ داری ہے لیکن ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ بغیر کسی تناؤ کے اور خوش اخلاقی کے ساتھ لوگوں سے پیش آئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha