حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ذاکرین کمیٹی "خانه مداحان اہل بیت علیہم السلام" نے اپنے ایک بیانیہ میں حالیہ دنوں میں شرپسندوں کی جانب سے دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیانیہ کا متن کچھ اس طرح ہے:
مجرم صیہونی دشمن کہ جسے 12 روزہ جنگ میں بے مثال شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس نے اب ایک گھناؤنے منصوبے کے تحت اپنے کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرتے ہوئے ایرانی عوام اور تاجروں کے جائز مطالبات کے سلسلہ میں کئے جانے والے احتجاج کو غلط استعمال کر کے اسے دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کی جانب دھکیل دیا۔
اس فتنہ و فساد میں بدقسمتی سے ملک کو بہت زیادہ مادی اور معنوی نقصان پہنچا جس میں کئی ایک امنیت کے محافظ شہید اور مقدسات کی توہین کی گئی۔
ایرانی ذاکرین کمیٹی "خانه مداحان اہل بیت علیہم السلام" اپنا فرض سمجھتے ہوئے جائز عوامی مطالبات کی حمایت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو ان فسادیوں سے مقابلہ میں فرنٹ لائن پر پیش کرتی ہے اور حکام و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
ہم ملت عزیز ایران سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل ان فسادیوں کے خلاف اور قومی اتحاد و وحدت کے اظہار کے لئے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ایرانی غیور عوام ثابت کرے کہ ہمارا راستہ ان فسادیوں سے جدا ہے۔
ومن اللہ توفیق
حاج مرتضیٰ طاہری
چیئرمین "خانه مداحان اہل بیت علیہم السلام" ٹرسٹی بورڈ









آپ کا تبصرہ