۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
مصطفی محامی

حوزہ / سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت اور ان سے بہتر علمی استفادہ کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے مدارس کے منتظمین، ڈائریکٹرز اور انتظامی عملے کے افراد نے سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور زاہدان کے امام جمعہ سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نشست کے آغاز میں متعدد منتظمین نے حوزہ اور مدارس سے متعلق مسائل پر مبنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محامی نے نشست کے تسلسل میں مدارس علمیہ کے منتظمین و ڈائریکٹرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا: آج حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی آبیاری کرنا اور انہیں تربیت کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام طلباء کی خصوصی طور پر مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے تاکہ ہم ان عزیز طلباء میں پنپتی ہوئی صلاحیتوں اور ان کی بہترین علمی و پیداواری صلاحیتوں کو پہچان اور ان سے بہتر علمی استفادہ کر سکیں۔

حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت کرنا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .