۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار نماینده ولی فقیه در سپاه پاسداران انقلاب اسلامی با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ اور سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: بسیج اسلامی انقلاب کی محرک قوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ کے مدیر کے دفتر میں سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی کے ساتھ ملاقات میں کہا: انقلاب اسلامی ایک ایسا مظہر ہے جو حوزہ علمیہ سے برپا ہوا اور اس میں بسیج ہمیشہ ایک محرک قوت کے طور پر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ کا ہونا بھی حوزہ علمیہ کی برکات میں سے ہے اور ہم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ کے ساتھ تعامل اور مختلف مسائل میں بات چیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست اور سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ اور سپاہ پاسداران کا آپس میں رابطہ انتہائی استوار ہے اور اس میں مزید بہتری کے لئے ماہیانہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح نشستوں کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

سپاہ پاسداران اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے اس ملاقات کے آغاز میں گفتگو کے دوران اپنا نقطۂ نظر پیش کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کے حوزہ علمیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے اختتام پر حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی اور سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست اور سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

تبصرہ ارسال

You are replying to: .