۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت‌الاسلام‌ والمسلمین غفوری، در دیدار با طلاب و روحانیون شهرستان اسلام‌آباد غرب

حوزہ / ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دینی علوم کے طلباء غیبتِ کبری کے زمانے میں دین اسلام کی تبلیغ، معاشرے کی تعمیر اور لوگوں کو خدا کی کتاب کی جانب راغب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غفوری نے مغربی اسلام آباد کے طلباء اور علما کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: علوم دینی کے طلباء کرام انبیاء اور اولیاء اللہ کے فرائض کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران شہید خدمت آیت اللہ رئیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہید آیت اللہ رئیسی امام راحل (رہ) کے شہید بہشتی کے بارے میں کہے الفاظ "بہشتی ایک (فرد نہیں بلکہ ایک) قوم تھے" کا مصداق تھے۔

انہوں نے مزید کہا: یعنی جب کوئی قوم کسی شخص کے لیے کھڑی ہوتی ہے اور تہہ دل سے محبت کا اظہار کرتی ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کا مقام اور شخصیت ایک قوم کے برابر ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حوزہ علمیہ کا اصلی مالک اور ولی حضرت صاحب العصر (عج) ہیں۔ ہم طلباء کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم امام (عج) کے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا: دینی علوم کے طلباء غیبتِ کبری میں دین اسلام کی تبلیغ، معاشرے کی تعمیر اور لوگوں کو کتاب خدا کی جانب راغب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .