۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
آیت الله علماء در جمع والدین طلاب جدید الورود در مدرسه علمیه امام خمینی(ره) کرمانشاه

حوزہ / آیت اللہ علماء نے علم حاصل کرنے کے راستے میں سختیوں اور تنگدستیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ مت سوچیں کہ ہم اپنے امور کو خود چلا رہے ہیں بلکہ خداوندعالم رزق و روزی کا کفیل ہے اور ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے وہ خود بہتر جانتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ مصطفی علماء نے شہر کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے جدید طلباء کے والدین کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت حجت ارواحنافداہ کی معارف الہی اور علوم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاصل کرنے والے آپ کے فرزندوں پر خاص عنایت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اب جبکہ آپ کے فرزندان اہل علم کے زمرے میں آ گئے ہیں تو آپ لوگوں اور دین دونوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

آیت اللہ علماء نے علم حاصل کرنے کے دوران سختیوں اور تنگدستیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم اپنے امور کو خود چلا رہے ہیں بلکہ خداوندعالم رزق و روزی کا کفیل اور ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے وہ خود بہتر جانتا ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے آیت اللہ نجومی (رہ)سے نقل کرتے ہوئے کہا: انہوں نے فرمایا تھا کہ شادی کی رات میرا تمام سرمایہ پانچ ریال تھا لیکن اسی باتقوا عالم دین نے خدا کے فضل و کرم اور اہل بیت علیہم السلام کے لطف و عنایت سے بعد میں بعض طلبہ کو گھر خرید کر دئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .