اتوار 28 ستمبر 2025 - 05:00
علم و دانش ہر ملک اور معاشرے کا اصل سرمایہ ہے

حوزہ / نمائندہ ولی فقیہ خراسان جنوبی نے علم و دانش کے معاشروں کی ترقی میں حیاتی کردار پر زور دیتے ہوئے ناصالح افراد کے ذریعے علم کے غلط استعمال کے خطرات سے خبردار کیا اور بشریت کی بلندی کے راستے میں علم و دین کے ہم آہنگی کی ضرورت پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ خراسان جنوبی حجة الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے وزیر ارتباطات و ٹیکنالوجی و اطلاعات سے ملاقات میں معاشرے میں علم کی بلند حیثیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: علم و دانش ہر ملک اور معاشرے کا اصل سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا: علماء اور دانشور سب سے بڑے سماجی سرمایہ ہیں خصوصاً وہ جو بھاری ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں اور انہیں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ معاشرے کی پیشرفت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

علم و دانش ہر ملک اور معاشرے کا اصل سرمایہ ہے

حجة الاسلام والمسلمین عبادی نے دشمنوں کی تاریخی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امیرکبیر کے دور سے اب تک دشمنوں نے کوشش کی ہے کہ علم کو اس کے اصل مقام سے دور رکھا جائے لیکن انقلاب اسلامی کی جدوجہد سے علمی استقلال حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے علم کو واجب فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ تزکیہ و تقویٰ کے ساتھ مشروط ہے اور اگر علم ناصالح انسانوں کے ہاتھ میں چلا جائے تو یہ دو دھاری تلوار بن کر بشریت کو نابود کر سکتا ہے۔ قرآن کریم بھی علم کے ساتھ تزکیہ کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha