۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے اپر کرم ایجنسی میں شیعہ اساتذہ کی شہادت پر کا اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کی شہادت سنگ دلوں کے ہاتھوں دل دہلانے والا واقعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے اپر کرم ایجنسی میں شیعہ اساتذہ کی شہادت پر کا اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کی شہادت سنگ دلوں کے ہاتھوں دل دہلانے والا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے والوں کی علم دشمنوں کے ہاتھوں شہادت تکفیریوں کی جہالت اور شدت پسندی کی عکاسی ہے, ہم اس سانحے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .