۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ: دہشت گردوں کی پھر سے سرپرستی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدرعلامہ مرید حسین نقوی نے پاک افغان سرحدکے قریب سکول میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار جیسے حساس علاقے میں ایک بار پھر حالات خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا واقعہ میں 7اساتذہ اور روڈ پر ایک دوسراشخص شہید ہواہے۔ بے گناہوں کو قتل کیا گیا ہے۔ تمام اساتذہ کا تعلق مکتب اہل بیت ہے۔ پاراچنار کے لوگوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوںپہلے بھی بہت نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردوں کی پھر سے سرپرستی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے ۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان صرف شریف لوگوں کو تنگ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بدمعاش اور دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان کے شکنجے میں نہیں آ تے۔ جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اورملک ایک عرصے سے اس مصیبت میں مبتلا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .