۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الثائر اسکول لاہور

حوزه/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد، نامور عالم دین، مرجعیت کے معتمد علامہ سید رشید حسینی اور ان کے ہمراہ وفد نے الثائر سکول لاہور پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد، نامور عالم دین، مرجعیت کے معتمد علامہ سید رشید حسینی اور ان کے ہمراہ وفد نے الثائر سکول لاہور پاکستان کا دورہ کیا اور اسکول کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے ہونہار بچوں کی دینی تربیت انبیاء کرام علیہم السلام کا شیوہ ہے جسے آپ انجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، الثائر اسکول لاہور کے طلباء سمیت مولانا سید حسن رضا نقوی اور اساتذہ نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔

ملت کے ہونہار بچوں کی دینی تربیت انبیاء کرام کا شیوہ ہے، حجت الاسلام سید رشید حسینی

واضح رہے کہ اس اسکول میں پاکستان بھر سے بچے زیر تعلیم ہیں اور یہ ادارہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی سرپرستی میں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے جبکہ اسکول کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی ہیں۔

الثائر اسکول میں شہداء کے فرزندان سمیت یتیم بچے اور وہ بچے بھی زیر تعلیم ہیں جو پوری یا بعض فیس اداء کرتے ہیں۔

دورے کے دوران حجت الاسلام سید رشید حسینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کا کام اور شیوہ انبیاء کرام علیہم السّلام کا تھا جسے آپ انجام دے رہے ہیں۔ پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: جو کسی ایک ضرورت مند کی کفالت اور تربیت کرے وہ قیامت میں میرے قریب ہوگا۔

ملت کے ہونہار بچوں کی دینی تربیت انبیاء کرام کا شیوہ ہے، حجت الاسلام سید رشید حسینی

انہوں نے بچوں سے مخاطب ہوکر دو اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا ایک اللّٰہ تعالیٰ سے تعلق نماز کے ذریعہ مضبوط ہوگا اور دوسری بات یہ ہے کہ آپ بچے ہمیشہ ایسے اچھے دوستوں کا انتخاب کریں جو آپ کے دینی اور تعلیمی امور میں معاون ثابت ہوں۔

آخر میں، الثائر اسکول کے بچوں نے بارگاہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف ترانے کی صورت میں نظرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

ملت کے ہونہار بچوں کی دینی تربیت انبیاء کرام کا شیوہ ہے، حجت الاسلام سید رشید حسینی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .