۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید علیرضا عبادی

حوزہ/ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: میڈیا کسی بھی معاشرے کی شناخت کو تشکیل دیتا ہے۔ آج کی رائے عامہ میڈیا کی پیداوار کہلاتی ہے، یعنی آج میڈیا کو یہ طاقت حاصل ہے کہ لوگوں کے اکثر فیصلے اور اقدامات بھی اس پر مبنی ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: ہر شخص اپنے کاموں اور ذمہ داریوں میں مصروف ہے اس لئے وہ خود بذاتہ معاشرے کی حقیقتوں سے مکمل طور پر باخبر نہیں ہو پاتا، اسی لیے لوگ خبروں کے لیے میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: موجودہ دور میں عوامی رائے میڈیا کے زیرِ اثر تشکیل پاتی ہے اور لوگوں کے فکری نظریات انہی پر مبنی ہوتے ہیں، جس کے مطابق وہ اپنے فیصلے بھی کرتے ہیں۔

آیت الله عبادی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: معاشرتی، دینی اور سیاسی معاملات میں لوگ ہمیشہ کسی ماہر اور قابلِ اعتماد فرد کی تلاش کرتے ہیں تاکہ اپنی سرمایہ کاری اور فیصلہ سازی کو درست سمت میں آگے بڑھا سکیں۔ تاہم، اکثر اوقات بڑے فیصلے حقائق کے درست ادراک کے بغیر کیے جاتے ہیں، جس سے ناواقفیت کی بنا پر معاشرے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ حالات انتہائی حساس ہیں لہذا خبر و میڈیا دشمن کی ترکیبی جنگ میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ دشمن مختلف حربے اور طریقے استعمال کر رہا ہے تاکہ ہمیں نقصان پہنچا سکے۔

شہر بیرجند کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں ہوشیاری کے ساتھ میڈیا کے میدان میں عوام کے ذہنوں کو بیدار اور تیار رکھنا ہوگا۔ جهاد تبیین کا ایک اہم میدان میڈیا ہے اور اس فکری، نظریاتی اور معرفتی بنیاد کی ضرورت صرف روزمرہ کے مسائل تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اہم ضرورت ہے جس کی پوری انسانیت کو ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .