۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
آیت اللہ رمضانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین رمضانی نے کہا: معاشرہ میں موجود لوگوں کے شکوک و شبہات کا جواب دینا، اخلاقیات اور احکام کو بیان کرنا انتہائی اہم فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستانی مدارس کے مدیروں نے مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین رمضانی سے ملاقات کی۔ جس حجۃ الاسلام و المسلمین رمضانی نے معاشرے میں میڈیا اور تبلیغات کی اہمیت اور ان کی تاثیر کو بیان کرتے ہوئے کہا: موجودہ دنیا میں میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: آج میڈیا امریکہ اور صہیونزم کے ہاتھ میں ہے جو اسے ہتھیار بناتے ہوئے دنیا کو فریب دے رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رمضانی نے کہا: معاشرہ میں موجود لوگوں کے شکوک و شبہات کا جواب دینا، اخلاقیات اور احکام کو بیان کرنا انتہائی اہم فریضہ ہے۔

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل نے کہا: معاشرے میں خواتین کا کردار انتہائی مؤثر ہے۔ اصلاحی امور میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

اس موقع پر المصطفی انسٹیٹیوٹ آف شارٹ ٹرم ایجوکیشن میں داخلے اور ارتباطات کے مسئول ڈاکٹر یزدیان نے مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے المصطفی انسٹیٹیوٹ آف شارٹ ٹرم ایجوکیشن کی فعالیت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

آخر میں ہندوستان میں المصطفی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین شاکری نے ہندوستان میں نمائندگی المصطفی کی کاکردگی کو بیان کرتے ہوئے وہاں موجود مشکلات کو بیان کیا اور ان کے حل میں مجمع جہانی کے تعاون کو انتہائی مفید اور ضروری قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .